رمضان المبارک کی عبادات سے دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں:عبد الغفار روپڑی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) رمضان المبارک کی عبادات سے دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنے والے مجرم ہیں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں طلباءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس کے قیمتی لمحات کو ضائع نہ کریں۔ نماز، روزہ اور قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنا کر اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے کی برکات سے فائدہ اٹھا کر اپنے رب سے گناہوں کو بخشوانے اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرلیتے ہیں وہی کامیاب لوگ ہیں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ذخیرہ اندوز غریب عوام کو ذبح کرنے کیلئے ہر چیز کے نرخ اتنے بڑھا دئیے ہیں کہ مزدور غریب آدمی سحری اور افطاری کیلئے در بدر ہیں۔ ان کا کوئی مداوا کرنے والا نہیں۔ حکومت کو چاہیے ایسے وقت میں ریلیف کا اعلان کرے تاکہ عام آدمی اس سے مستفید ہو سکے ۔فلسطین کشمیر اور دیگر مظلوم مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ان کو جلد ظالموں سے نجات عطاءفرمائے۔ عالمی برادری اسرائیل کا ساتھ دے کر ظلم کی آبیاری کر رہی جو امن دشمنی ہے۔