• news

مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے:صاحبزادہ حافظ امجد ،طیّب قاسمی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن علماءومشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد اور میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ محمد طیّب قاسمی نے کہا ہے کہ صوبے کے 65 لاکھ افراد کو ان کی دہلیز پر نگہبان پیکج کے ذریعے راشن مہیا کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ہرممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن