مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے 10 ہزار افراد پر مشتمل گرینڈ سحری
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے ایونیو اشارے پر گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رائیونڈ تحصیل سے ملحقہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ کی گرینڈ سحری میں 10 ہزار افراد کیلئے انتظام کیا گیا۔ جبکہ ایل ڈی اے ایونیو اشارے پر 1 ہزار افراد کیلئے باقاعدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ جہاں شہریوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کی۔ ایل ڈی اے ایونیو اشارے پر ہونےوالی گرینڈ سحری کے موقع پر خالد مسعود سندھو، چوہدری محمد سرور،انجینئر حارث ڈار،حافظ راشد سندھو، عبدالغفور ڈوگر سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ رمضان المبارک کو حقیقی خدمت کا رمضان بنا رہے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک بھر میں سحری کا ٹرینڈ لانچ کیا ہے۔ ہماری سیاست خدمت انسانیت کے نعرے کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ حقیقی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ پورے لاہور میں گرینڈ سحریوں کا اہتمام کررہے ہیں۔ حارث ڈار نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنان کی تربیت خدمت پر کی ہے ۔