• news

دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا:اعجاز احمد ہاشمی 

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے شمالی وزیرستان میں سات فوجیوں کی شہادت پر انتہائی رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ شہداءکی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، زندہ قومیں اپنے اصولوں اور سرزمین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر دیتی ہیں۔ اس سرزمین پرنہ جانے کتنے سپوت ہیں جو پہلے قربان ہوچکے ہیں۔ مزید قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم اپنی سرزمین پر قربان ہو رہے ہیں۔ ابھی 7 قربانیاں ہوئی ہیں مزید بھی قربانیاں سرزمین کیلئے دینا پڑیں تو دیں گے۔ ایک عرصے سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔دہشت گردوں کا دین مبین سے کوئی تعلق نہیں،یہ خریدے ہوئے لوگ ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن