• news

مچل سٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ  کو سرکس قرار دے دیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مہنگے ترین پلیئر مچل سٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دےدیا، وہ 8 برس بعد ایونٹ میں شریک ہورہے ہیں، آخری مرتبہ انھوں نے 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔اس بار کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سٹارک کی خدمات ریکارڈ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کرلی ہے۔سٹارک نے کہاکہ میں آئی پی ایل کے حوالے سے کافی پرجوش ہوں، یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگ ہمیشہ ایک سرکس کی طرح ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن