فائنل سے قبل رضوان ‘شاداب کا ٹرافی کےساتھ فوٹو شوٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کےساتھ تصاویر بنوائیں۔یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔