• news

پاکستان سپر لیگ 9:چیمپئین کا فیصلہ آج،ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائٹیڈ ،مدمقابل


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 9 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل مقابلہ رات 9بجے شروع ہوگا۔ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ نے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ اور زلمی کو شکست دی۔ ملتان کا یہ چوتھا فائنل ہے وہ 2021 ءکی فاتح جبکہ آخری دو فائنلز میں لاہور قلندرز نے شکست دی۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل کے دو فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور سپرٹ کےساتھ کھیلتے ہوئے زبردست پرفارمنس دی ہے۔ ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے لیکن ہمیں فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور اگر ایسا ہوگیا تو ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگ شاندار نتیجہ دیکھیں گے۔اسلام آباد یونائٹیڈکے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ اس نے مشکل سیچویشن میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں فائنل میں پہنچنے کےلئے پانچ سال انتظار کرنا پڑا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے مثالی کرداردکھایا ہے مجھے یقین ہے کہ فائنل میں ہمارے کھلاڑی اسی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے اور ہمیں چیمپئن بنائیں گے۔ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی۔ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے، جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کیلئے بنائیں۔ نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے۔ مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا، عماد کا شمار دنیا کے بہترین آل راو¿نڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ 

حیدر علی پر اعتماد تھا، اس کو برقرار رکھا، میں اس طرح باﺅلنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے۔ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مجھ سے اچھی باﺅلنگ نہیں ہوئی، کچھ تکنیک پر کام کر رہا ہوں، وقت نہیں مل رہا۔ عماد وسیم نے پاکستان کیلئے بہت کھیلا ہے فینز کی جانب سے ان کےخلاف ایسے نعرے ٹھیک نہیں تھے، میری عماد بھائی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن کسی بھی کرکٹر کو ب±را لگتا ہے کہ اسکے اپنے لوگ ایسا کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن