• news

اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز‘قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2 میچز کیلئے پی ایف ایف نے24رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا۔۔پاکستان ٹیم 21 مارچ کو ہوم اور 26 مارچ کو اووے میچ کھیلے گی۔ گول کیپرز یوسف بٹ،ثاقب حنیف،حسن علی اور عبدالباسط،ڈیفینڈرز عیسی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل، مڈفیلڈرز راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی،رجب علی،علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد، فارورڈز ، فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی، عدیل یونس شامل ہیں۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑی آج ٹیم جوائن کریں گے۔ 11مارچ کو لاہور میں شروع ہونے والا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد منتقل ہوگا،پاکستان ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں ہیڈ کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری،گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔قومی ٹیم میں ڈنمارک کے پاکستانی نژاد فٹبالر محمد فضل کو پہلی بار شامل کیا گیا جبکہ انگلینڈ کے سابق ایج گروپ کپتان عیسیٰ سلیمان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عیسی سلیمان انجری کی وجہ سے تاجکستان کیخلاف کوالیفائر نہیں کھیل پائے تھے۔ اوٹس خان انجری کی وجہ سے اردن کیخلاف میچ نہیں کھیلیں پائیں گے جبکہ برطانیہ کے پاکستانی نژاد عادل نبی پاکستان ٹیم کا حصہ نہ بن سکے اور محب اللہ سمیت جنید شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن