بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی بغاوت کرنے والوں کیلئے بھی سزا تجویز کریں: عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا ہے الیکشن "دھاندلی" والوں پر آرٹیکل6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرنے والے بانی پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے،9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے اور وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی مسلسل توہین کرنے والوں کے لئے بھی کوئی سزا تجویز کر دیں"۔