• news

فیصل آباد: کمرے میں آگ لگنے  سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کمرے میں آگ لگنے سے شادی شدہ خاتون زندہ جل گئی۔ سمندری کے نواحی گائوں 389گ ب میں جاں بحق ہونے والی 20سالہ صوفیہ زوجہ انور کے لواحقین کے مطابق کمرے میں اچانک آگ لگ گئی جس میں صوفیہ بھی موجود تھی جو آگ کی زد میں آکر بری طرح جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئی۔ اطلاع ملنے پر سٹی سمندری پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے نعش پولیس کے حوالے کردی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن