• news

بارکھان،کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،درخت راکھ

  بارکھان (آئی این پی ) کوہلو سرحدی پہاڑی سلسلے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث نایاب جڑی بوٹیوں، قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر سے پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے، انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں جو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن