• news

مسئلہ فلسطین پر مسلمان حکمران بے حسی کا شکار ہیں: ساجد میر 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ ظلم کی انتہایہ ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر فاسفورس بم گرا ئے جا رہے ہیں۔مسئلہ فلسطین پر مسلمان حکمران بے حسی کا شکار ہیں جبکہ غیر مسلم جلوس نکال رہے ہیں۔ مرکز راوی روڈ میں شعبہ خدمت خلق کے ذمہ د اران کے اجلاس سے خطاب کرتیہوئے ان کا کہنا تھا اس وقت سب سے زیادہ مالی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کی فلسطینیوں کو ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے مسلمانوں میں غیرت و حمیت ختم ہو چکی ہے ،اسرائیلی درندے سحری اور افطاری کے اوقات میں بچوں اور عورتوں کو قتل عام کررہے ہیں اور سفاکیت کی انتہاء ہو چکی ہے۔ ہم غاصب ریاست کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ حکومت پاکستان کا کردار بھی افسوسناک ہے جو لوگ دو ریاستی حل کی اپیل کرتے ہیں وہ فلسیطینوں کے خیر خواہ نہیں ہیں ، ہم دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتے‘ غزہ کے قتل عام کی اصل موجب سامراجی طاقتیں ہیں‘ مسلم دنیا کو اپنا کلیدی کردار اد کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن