پاکستان میں دہشتگردی کے باعث اموات 55فیصد بڑھیں، جنرل (ر)عبد القیوم
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رمضان کے مقدس مہینے میں جو آفیسر سمیت سات جوان شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں اسلام کے لبادے میں چند درندوں کے ہاتھوں ایک بزدلانہ حملے میں شہادتوں کی چالیس لاکھ سابق فوجی اور 24کروڑ افراد پر مشتمل پوری پاکستانی قوم پر زور مذمت کر رہی ہے اور متفقہ مطالبہ ہے کہ ان انسانیت دشمن عناصر کا تعاقب کرکے ان کی کمین گاہوں پر پہنچنا بہت ضروری ہے قیام پاکستان کے بعد ملکی سلامتی کیلئے 20ہزار شہادتیں دی گئیں ہزارشہادتیں جنگوں اور دس ہزار دہشت گردی کی وجہ سے دینا پڑیں پاکستان میں دہشت گردی کے باعث اموات 55فیصد بڑھیں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو بین الاقوامی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے حکومت کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس تنظیم کے صدر جنرل (ر)عبدالقیوم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔