• news

نائجر کا  امریکہ  کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان

نیامی  (اے پی پی)نائجر نے امریکہ کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے کو فوری طور  پر ختم کرنے کا  اعلان کیا  ہے۔ نائجر کی حکومت نے گزشتہ  روز اعلان کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے  ختم  کررہی ہے۔ یہ اعلان صدر کو معزول کرنے والے اور روس کے قریب آنے والے فوجی جنتا کے ساتھ رابطے کی تجدید کے لیے تین روزہ دورے کے بعد ایک سینئر امریکی وفد کے نائجر سے روانہ ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک کے اندر امریکی محکمہ دفاع کے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین سے متعلق معاہدے  کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن