• news

قصورمیں گیس بندش کیخلاف شہریوں کااحتجاج

قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گزشتہ تین ہفتوں  سے بغیر کسی پیشگی نوٹس یا اطلاع دئیے جاری۔گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ان علاقوں میں سر فہرست کوٹ غلام محمد خان۔کوٹ پیراں۔کوٹ حلیم خاں۔کوٹ مراد خاں۔رْکن پورہ۔جماعت پورہ۔بھسر پورہ۔جماعت پورہ اور ملحقہ علاقوں کی گیس سپلائی روزانہ کی بْنیاد پر متواتر لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔اگر کسی وقت چوبیس گھنٹوں میں گیس آتی بھی ہے تو پریشر اتنا کم ہوتاہے جس سے کھانا یا روٹیاں تو درکنار بچوں کا دودھ تک گرم نہیں کیا جاسکتا۔اس سلسلہ میں یونٹی گروپ آف لایئرز ڈسٹرکٹ بار قصور کے چیف آرگنائزر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ ایم یٰسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ۔سینئر صحافی رفیق نثار اور عوامی،سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف وفاقی وزیر و سیکریٹری انرجی پاور قدرتی وسائل۔اوگر حکام اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نوٹس کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن