• news

شامی دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے کئی میزائل فضاء میں تباہ کر دیئے

دمشق (آئی این پی) شام میں دمشق کے شمالی مضافاتی علاقے القلمون میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بعض ذرائع نے شام پر اسرائیلی فوجی حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شام کے  سرکاری میڈیا نے بھی ایک اسرائیلی فوجی ذریعے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں مقبوضہ جولان کی طرف سے جنوبی شام کے علاقے میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔ البتہ شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے غاصب  اسرائیلی حکومت کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ حکومت دمشق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام بارہا اپنے مراسلوں میں اسرائیلی حکومت کے اس قسم کے حملوں کی مذمت کئے جانے اور اسرائیلی  جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن