• news

روس کے  ریموٹ ووٹنگ سسٹم پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ 

ماسکو  (اے پی پی)روس نے  ریموٹ ووٹنگ سسٹم پر بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کی اطلاع دی ہے۔شنہوا   کے مطا بق روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلوفا نے کہا کہ ہفتے  کے روز ملک کے دور دراز الیکٹرانک ووٹنگ کے وسائل پر تقریبا 160,000 سائبر حملوں کو روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے  کہاکہ حملوں کا رخ بنیادی طور پر ووٹنگ پورٹل کی طرف تھا، ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے مانیٹرنگ پورٹل کے خلاف 30,000 حملے کیے گئے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ جمعہ سے ہفتہ کے روز سائبر حملے کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوا اور ناکامیوں پر ختم ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن