• news

امریکہ، طوفان کے باعث  2 افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی 

نیویارک (اے پی پی)امریکہ  کی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی اور انڈیانا کو متاثر کرنے والے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ایے ایف پی کے  مطابق ریاست اوہائیو کے حکام نے بتایا کہ بیلے فونٹین شہر میں طوفان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے صوبے کے پلائی ماتھ قصبے میں کچھ رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انڈیانا اسٹیٹ پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان کے باعث ونچسٹر شہر میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور نقصان کا تعین کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث بجلی کی بندش ہوئی  اور کچھ مرکزی شاہراہیں بند ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن