• news

21مارچ کو دن اور رات کا  دورانیہ برابر ہو جائے گا

 مکوآنہ (این این آئی)21مارچ2024ء دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ 21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا دن اور رات کا دورانیہ بارہ بارہ گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد راتوں کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گاجبکہ موسم گرما کی ابتدا ہو جائے گی موسم بہار کی آمد اور گندم کی فصل پکنا شروع ہوجائے گی پھلدار درختوں میں بور آنا شروع ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق سورج اپناسفر طے کرتے ہوئے اس نقطہ آغاز پر پہنچے گا جہاں اس نے پہلے روز اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔21مارچ نئے شمسی سال کاآغاز ہے بعض ممالک میں نئے شمسی سال کے پہلے دن کو عید کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن