سعودی عرب ، شاہ سلمان مرکز کی یوکرائنی متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرائنی متاثرین کیلیے امدادی سامان کی ترسیل کی مہم جاری ہے۔ ریاض سے 14 واں طیارہ یوکرائن کے سرحدی علاقے پہنچ گیا۔ایس پی ایکے مطابق یوکرائنی جنگ متاثرین کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اب تک 13طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں۔ شاہ سلمان مرکز کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی اشیا روانہ کی جاتی ہیں۔