• news

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صدر زرداری کے ویژن پر عمل ضروری ہے ، شازیہ مری  

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صدر آصف علی زرداری کے ویڑن پر عمل ضروری ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بتا کر گئی تھی کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ۔ شازیہ مری نے کہاکہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا درد کا رشتہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ لوگ قابل گرفت ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو دوبارہ بسایا ۔ شازیہ مری نے کہاکہ دہشتگردوں کی بے رحمی سے سر کوبی کرکے دھرتی کو پاک کرنا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والوں کی توہین برداشت نہیں کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن