• news

کئی وارداتیں‘شہری لٹ گئے‘ کامونکی مزاحمت پر محنت کش قتل 

لاہور‘کامونکی(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ دوران ڈکیتی  مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔گذشتہ روز ایمن آباد واہنڈو روڈ پر واقعہ بلڈنگ میٹریل شاپ میں دو ڈاکوؤں گھس آئے جنہوں نے ملازمین محمد عباس اور ابو سفیان کو یرغمال بناکر غلہ میں پڑے سات لاکھ روپے لوٹ لئے جبکہ اس دوران محمد عباس نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سینے میں گولیاں لگنے سے محمد عباس شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک گولی دوسرے ملازم ابوسفیان کی کمر کو چھوکر آر پار ہوگئیڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں اصغر ‘ اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ 98 ہزار ‘زیورات ‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت سے 4 لاکھ ‘موبائل فون، ہنجروال سے 3 لاکھ 10 ہزار‘موبائل فون، سندر تصورسے 2 لاکھ ‘موبائل فون، مانگا منڈی ناصر سے 2 لاکھ 10 ہزار‘موبائل فون،شاہدرہ میں منیرسے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں جواد سے ایک لاکھ 90 ہزار‘موبائل فون،برکی میں سرفراز  سے ایک لاکھ نقدی ‘ موبائل فون،برکی محمود سے66ہزار ‘موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ ظاہر 31 ہزار‘ موبائل فون،ریس کورس میں شکیل سے 17 ہزار ‘موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے نصیرآباد،راوی روڈ ‘ ساندہ سے 3 کاریں جبکہ مانگا منڈی،اقبال ٹاؤن،مزنگ،لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا، سندر اور اچھرہ کے علاقوں میں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن