• news

فیصل آباد: گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازم جاں بحق

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس اور دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ واسا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے  ملازمین کی شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر خدمات حاصل کی تھیں۔ آصف نامی اہلکار گلشن کالونی سینٹر اور شان چوہڑ، ماجرا سینٹر پر تعینات تھے۔ جاں بحق ہونے والے واسا ملازمین پرائیویٹ طور پر کام کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ واسا انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔ کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر صفائی کرنا واسا ملازمین یا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے گہری سیوریج ڈرین سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔

ای پیپر-دی نیشن