شہباز شریف نے قصور کی سیٹ چھوڑ دی‘ ضمنی الیکشن کے لئے ملک رشید کے کاغذات جمع
قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے این اے 132 قصور ٹو کی سیٹ چھوڑ دی۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک رشید احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ این اے 132 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ملک رشید احمد خاں اس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔