اسلام آباد ہائیکورٹ: باجوہ‘ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 25 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس میں جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 25 مارچ کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے ‘ جنرل (ر) باجوہ‘ جنرل (ر) فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔