• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں، الیکشن بائیکاٹ مہم چلانے پر عبدالصمد انقلابی گرفتار

سری نگر(کے پی آئی)اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیرمین عبدالصمد انقلابی  کو بیماری کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکے ترجمان  نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عبدالصمد انقلابی کی صحت کافی عرصے سے خراب ہے اور دل کی تکلیف کے ساتھ ساتھ وہ کئی اور بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں لیکن اسکے باوجو انہیں حراست میں لیاگیا ہے۔پولیس نے جو ایک اور وجہ بتائی وہ یہ ہے کہ عبدالصمد انقلابی الیکشن بائیکاٹ مہم چلا رہے ہیں اور حریت کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ  رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کو بھتہ خوری کے آلات قراردیا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی ہوتی ہی نہیں ہے۔ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے جواب میں قابض حکام نے بجلی ہی منقطع کر دی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتے ہوئے اسے خطے میں امن کو فروغ دینے کے لئے ناگزیر قراردیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی سکول پرنسپل رضوان احمد پنڈت کو ان کی 5ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن