• news

آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کے حامی   پاکستان اور کشمیر کے مفاد میں نہیں‘مرزا خادم جرال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن تحفظ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ پھر سے عالمی عوام دشمن قوتیں جنوب مشرقی ایشیا میں حکومتی و جغرافیائی تبدیلیاں اور اقتصادی و معاشی بحران بڑھانے کے در پے ہیں۔اس دگرگوں صورتِ حالات میں اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو آزاد کروانے کے نظریاتی مقاصد کو پامال ہونے سے بچائے۔ اگر پاکستان کے مقتدر حلقے آزاد جموں و کشمیر کو صوبہ بنانے کی حامی بھر چکے ہیں جو کسی صورت بھی پاکستان اور کشمیر کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی اسے پاکستانی و کشمیری عوام تسلیم کریں گے بلکہ اس سے کشمیر کاز کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔ اس لیے جلد بازی میں آئینی ترمیم لانے کے بجاے اس عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے تاکہ ان پر صورتِ حال واضح ہو۔ 

ای پیپر-دی نیشن