• news

افغانستان، ٹریفک حادثات روکنے، گاڑیوں کیسپیڈ   کنٹرول کیلئے پالیسی بنانے کا فیصلہ

کابل ( نوائے وقت رپورٹ)  امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ اجلاس وزیر اعظم افغانستان ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور گاڑیوں کی سپیڈ کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ وزارت داخلہ کو شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے ٹریفک کو ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزارتی کمیٹی کو اضلاع کی جغرافیائی حدود کے تعین کی ذمہ داری دی گئی۔ وزارت اقتصاد کو ہدایت کی گئی کہ وہ این جی اوز پر واضح کرے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو اس وقت تک بھرتی نہیں کیا جاسکتا جب تک ان کی قانونی مدت پوری نہ ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن