پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار کرنے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات بھی سونپنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر چیئرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کسی کے معاملے میں دخل نہیں دیں گے۔ کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔قومی ٹیم کے کوچز کا فیصلہ التواء کا شکار ہے اس لیے اب قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔ پی سی بی اب بھی غیرملکی کوچز کی تقرری کیلئے پْرامید ہے کیونکہ پی سی بی کی پہلی ترجیح ہی غیر ملکی کوچز ہیں۔