• news

دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونیکی توقع ہے، گورنر سٹیٹ بنک 

کراچی(کامرس رپورٹر) اگلے 2 ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کے رول اوور کی توقع ہے جبکہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوورکرنے کی پلاننگ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کے بعد گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد سے معاشی ماہرین نے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے بتایا حکومت کومالی سال کے بقیہ تین ماہ میں 4.8 ارب ڈالرکی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے۔ مالی سال 23-24کی مجموعی بیرونی مالی ذمہ داریاں 24.3 ارب ڈالر ہیں،مالی سال 24 میں اب تک 13.5 ڈالر کا بیرونی قرض ادا کر چکے ہیں۔واضح رہے رواں مالی مالی سال کے اختتام پر سود کی ادائیگی مد میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی اور مالی سال 2024 کے اختتام پر حکومت نے 24.30 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، 20.40 ارب ڈالر اصل قرضہ اور 3.90 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔رواں مالی سال اب تک 13 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے، جس میں 10 ارب 90 کروڑ ڈالر اصل قرض مد میں اور قرض پر سود کی مد میں 2ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن