• news

 اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر مذہبی‘ لسانی سرگرمیوں میں ملوث 1462  اکاؤنٹ بند

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکائونٹس بند کروا دئیے۔ اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکائونٹس کی نشان دہی کی ہے ان اکاؤنٹس کی بندش کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیابند ہونے والے اکائونٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350  اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے باقی1060 اکائونٹس کو بھی جلد بند کر دیا جائے گا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ ایسی منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری ایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق پکار15 یا آئی سی ٹی 15  ایپ پر اطلاع دیں۔

ای پیپر-دی نیشن