اسفندیار ولی کا ہتک عزت کا دعوی شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ روپے ہرجانے کا فیصلہ چیلنج کردیا
پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے دائر ہرجانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے پشاور کی عدالت کے 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے حکم کو چیلنج کردیا۔ شوکت یوسف زئی نے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن کی عدالت میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ یک طرفہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یک طرفہ کارروائی روکنے کے لیے پہلے بھی درخواست دی تھی، استدعا کی گئی کہ فیصلہ کالعدم قرار دیکر صفائی کا موقع دیا جائے۔