کندھ کوٹ میں سکول ٹیچر کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل، وزیر داخلہ کا نوٹس
کندھ کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) کندھ کوٹ کے قریب سکول جانیوالے پرائمری ٹیچر کو کچے کے ڈاکوؤں نے شہید کر دیا۔ چند روز پہلے خطرے کے باوجود اللہ رکھیو نندوائی کی بندوق لیے سکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔