سعودی ولی عہد اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض (اے پی پی)اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سیٹیلی فونک رابطہ ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران غزہ اور گرد نواح کی صورتحال اور تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے امن و استحکام کے حصول کے لیے کوششوں پر بات چیت کی ۔