نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کی معاونت کر رہے، افضل بابر
اسلام آباد (خبرنگار)کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے معیاری شرح خواندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے اربوں روپے بچا رہے ہیں نئی وفاقی حکومت کو اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے اداروں کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار بانی و مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کوری شہر میں تاج بیگم سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے سنجیدہ ہے لیکن ہماری حکومتوں کی ترجیح تعلیم نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ایک طرف شہری ریاست کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس دینے کے باوجود اپنے بچوں کی تعلیم کا بھی خود بندوبست کررہے ہیں،سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین یونین کونسل کوری نمبردار جمیل کھوکھر نے کہا کہ ہم نے اپنی محرومہ والدہ تاج بیگم کے نام سے اس درسگاہ کا قیام ایک طرف ان کے لئے ایصال ثواب کا صدقہ جاریہ ہے اور دوسری جانب اپنے علاقے سے جہالت کے خلاف جہاد میں اپنے حصے کی کوئی شمع روشن کرناہے۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے ڈائریکٹر مائنڈ کرافٹ سکولز حاجی عبدالندیم مغل، راشد کیانی، مہناز بیگم ،حبیب الرحمن اور حاجی وسیم مغل نے بھی خطاب کیا، اختتام پر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات ، اسناد اور شیلڈز تقسیم ک