جلاؤ گھیراؤ کیس، اسد عمر سمیت 79 ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں اسد عمر، زین قریشی اور حافظ فرحت عباس سمیت 79 ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ اسد عمر اور فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی جبکہ دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزموں کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔