• news

امریکہ اور برطانیہ کے یمنی شہر الحدیدہ میں 6 حملے 

واشنگٹن (این این آئی) یمن کے شہر الحدیدہ کے مغرب میں التحیتا اور الجبانہ ضلع کے الفازہ علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ نے چھ حملے کئے۔ اس سٹرٹیجک خطے میں امریکہ میری ٹائم نیویگیشن کی "تحفظ"  کے مقصد کے ساتھ ایک بین الاقوامی سمندری اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔ اس خطے سے عالمی تجارت کا 12 فیصد حصہ گزرتا ہے۔ اس کے قریب سمندر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حوثی گروپ حملے کرتا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن