• news

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر سیمنٹ  کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

  اسلام آ باد (آئی این پی) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1239روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔   جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن