• news

جاپان:  17 سال بعد پہلی بار شرح سود میں اضافہ 

ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے مرکزی بنک نے 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنک آف جاپان نے شرح سود منفی 0.1 فیصد سے بڑھا کر 0 سے 0.1 فیصد کے درمیان کرنے کا اعلان کیا۔ دنیا میں اب کوئی ایسا ملک نہیں بچا جہاں شرح سود منفی میں ہو۔  منفی شرح سود کا مطلب یہ ہے کہ عوام کو بنکوں میں پیسہ رکھنے کے لیے  بنکوں کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ ممالک کی جانب سے منفی شرح سود کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پیسہ بنکوں میں رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کرنے کے لیے راغب کیا جا سکے۔ رواں ماہ کے آغاز میں جاپان کی بڑی کمپنیوں نے تنخواہوں میں 5.28 فیصد اضافے کا  اعلان کیا تھا جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ جاپان میں اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی وجہ سے 1990ء کی دہائی کے اواخر سے تنخواہوں میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن