• news

فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین دہائیوں سے مصائب ومشکلات کا شکار ہیں: منیر اکرم 

اقوام متحدہ(کے پی آئی)پاکستان نے  مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت مقبوضہ علاقوں میں خواتین کو درپیش شدید مشکلات سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زوردیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خواتین کے مسائل میں اضافے پر جنگوں، تنازعات اور غیر ملکی تسلط کے اثرات کو اجاگر کیا۔سفیر منیر اکرم نے عالمی ادارے کی مخصوص جنگل زدہ علاقوںکی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کو دہائیوں سے درپیش مصائب ومشکلات کو اجاگر کیا۔مقررین نے مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار کے تدارک کے لئے موثر عالمی اقدام پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن