• news

اسلامی ملکوں کے درمیان بھائی چارہ کے فروغ کے لیے مکہ میں کانفرنس

مکہ مکرمہ(این این آئی)اختلافات کو ختم کرنے اور مکالمے کے تصورات کو مستحکم کرنے کی سعودی خواہش کے فریم ورک کے اندر مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام کے قریب رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام  اسلامی مسالک کے درمیان رابطہ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے تمام مسالک اور مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور کلمہ پر اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے بیان کے مطابق یہ کانفرنس "امت مسلمہ کے اہم مسائل میں فرقہ وارانہ تقسیم کا خاتمہ کرتی ہے" کانفرنس کے شرکا نے اسلامی فرقوں کے درمیان مشترکہ اہداف کی تکمیل کے لیے مفاہمت اور تعاون کو بڑھانے کے ارادے کا اظہار کیا۔ خاص طور پر فرقہ ورانہ انتہا پسندی پر مبنی خطابات اور نعروں کے مقابلے کی خواہش کا اظہار کیا۔محققین نے عرب ٹی وی کو اسلامی فرقوں کے درمیان رابطے، بھائی چارہ اور تعاون پیدا کرنے، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور فرقوں کے فرق کو ختم کرنے کے لیے روشن علامات کی اہمیت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن