عدالتی اصلاحات کمیٹی کا قیام، وزیراعظم فراہمی انصاف کے خواہاں: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لیگل ایڈ سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے عدالتی اصلاحات کمیٹی قائم کی نظام عدم میں بنیادی اصلاحات لانا چاہتے ہیں زیر التواء مقدمات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تقریب سے خطاب کرتے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ نظام عدل میں اصلاحات کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ اصلاحات کیلئے اقنون کی تعلیم، ٹریننگ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں نظام عدل میں بہتری، انصاف کی فراہمی کیلئے پاکستان، امریکہ کے درمیان تعاون اہم ہے۔