چینی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط
اسلام آ باد(آئی این پی) چین کے یانتائی ووکیشنل کالج(یو او سی)، چینی لاجسٹکس فرم سینو مال(پرائیوٹ) لمیٹڈ اور گورنمنٹ مونوٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ محراب پور، سندھ نے پاکستان میں بان مو کالج کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کردیئے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں بان مو کالج میں پہلے مرحلے کے تربیتی کورس پر دستخط، افتتاح اور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ایس ٹی ای وی ٹی اے) کے حکام نے آن لائن شرکت کی۔ ٹی این جی انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں خاص طور پر 'بیلٹ اینڈ روڈ' منصوبے کے مطابق بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق یو او سی سائنو مال کے چینی ملازمین کو اوورسیز لاجسٹکس مینجمنٹ میں پری جاب ٹریننگ فراہم کرے گا جبکہ پاکستان میں اپنے مقامی ملازمین کے لیے چائنیز+ پروفیشنل اسکلز کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔