• news

پاکستانی تجارتی وفد کرغستان  کے دورے پر روانہ 

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان کا تجارتی وفد تجارت کے فروغ،  برآمدات میں اضافہ اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے کرغزستان کے دورے پر روانہ ہو گیا۔ منگل کو روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ اور کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ اقتصادی تعلقات میں دو ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت مسلمہ ہے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کرغستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کرنے، اس کے پورے پوٹینشل سے بھر پور استفادہ کرنے اور ایک دوسرے کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سی پیک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کرغزستان کے نجی شعبے کے ساتھ میٹنگز منعقد کرے گا اور اس میں درپیش مشکلات اور چیلنجرز سے نمٹنے اور  زراعت، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکلز سمیت مختلف شعبوں کے مارکیٹ ریٹس کا تقابلی جائزہ لینے کیلئے قابل عمل تجاویز کا جائزہ لے گا۔

ای پیپر-دی نیشن