• news

قرضے اتارنے کیلئے حکمران اپنے گھر سے آغاز کریں:خواجہ ریاض

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوئی تدبیر نہ کی گئی تو خدانخواستہ ہمیں گہری کھائی میں گرنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا ،غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکمران اپنے گھر سے آغاز کریں اور اس کا دائرہ بتدریج تمام اسمبلیوں ،سینیٹ اور بڑے کاروباری گھرانوں تک پھیلایا جائے ،اس اقدام سے مجموعی طور پر اشرافیہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کر سکے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ جب آپ کے سر پر آئی ایم ایف کی کڑی مانیٹرنگ اور شرائط کی تلوار لٹک رہی ہو تو آپ بجٹ کو کس طرح عوام یا کاروباری برادری کے حق میں بنا سکتے ہیں۔کیا حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ جس تیزی کے ساتھ یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے ہماری معیشت کی گروتھ ہو سکتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی وجہ سے کچھ نہ کچھ معاشی سر گرمیاں ہو رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اگر اس پر مزید ٹیکسز لگائے جائیں گے تو بیروزگاری کا طوفان آئے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئی ٹی سیکٹر پرتوجہ مرکوز کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن