• news

 انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس‘ بار کا چولی دامن کا ساتھ :آئی جی پنجاب

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور امن و امان کے قیام میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیشن کورٹ میں پولیس خدمت مرکز و لائسنسنگ سنٹرز کی سہولیات کیلئے قابل عمل پلان تشکیل دیں۔انہوںنے وکلا ء اور لاہور پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کیلئے ڈی ایس پی لیگل لاہور محمد سبطین کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے حل کیلئے لاہور بار ایسوسی ایشن کیساتھ باہمی مشاورت اور کوارڈی نیشن مزید موثر بنائیں، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں وکلاء وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن