لاہور ہائیکورٹ کا رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات 12بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت کا تحریری حکم
لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مارکیٹس کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کیلیے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر منگل کی سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی۔ ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس رات ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔