• news

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان‘ نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 25 رکنی قومی سکواڈ کے سلیکشن کیلئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا۔  پاکستان سْپر لیگ 9 میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت پر غور کریگی۔ ممکنہ 25 رکنی سکواڈ کا اعلان کل یا پرسوں متوقع ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز اگلے ماہ پاکستان میں کھیلی جائیگی۔پانچ میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلی جائیگی۔ سیریز کے پہلے 3 ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 18، 20 اور 21 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔دو میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ کیوی کھلاڑی سیریز یں شرکت کیلئے 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن