وزیر اعظم ٹیکس کی شرح کی بجائے ٹیکس بیس بڑھانے ،ایف بی آر کے برعکس اقدامات
لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر وسابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18سے بڑھا کر 25فیصد عائد کرنا لمحہ درست اقدام نہیں۔ وزیر اعظم ٹیکس کی شرح کی بجائے ٹیکس بیس بڑھانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ ایف بی آر کا محکمہ اس کے برعکس اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ٹیکس ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرفرمان الٰہی ،عرفان خان،ارشد قصوری ،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خان، عبد الحق بکرم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔