سانگلہ ہل سے 5ماہ پہلے پیدل حج کیلئے روانہ ہونے والا حجاز مقدس پہنچ گیا
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے محلہ احمد آباد کا رہائشی محمد شاہ جہاں پاکستانی پرچم کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے ایران، عراق کے بعد حجاز مقدس کی سر زمین پر پہنچ گیا، جہاں پر سعودی حکام کی طرف سے وطن عزیز کے پرچم کے بغیر آگے بڑھنے اور حج کے اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی مگر شاہ جہاں نے پرچم کے بغیر آگے بڑھنے سے انکار کردیا۔